• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان 31 مارچ کو بیروزگار ہو رہے ہیں، سراج الحق کا دعویٰ


امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 31 مارچ کو بے روزگار ہو رہے ہیں۔

لوئر دیر کی تحصیل تیمر گرہ میں جلسہ عام سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ عمران خان نے احتساب کا وعدہ کیا آج وہ خود قابلِ احتساب بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لوگوں نے مافیاز سے بڑھ کر کرپشن کی، چند روز عمران خان کا بھی نعرہ ہوگا ’مجھے کیوں نکلا‘۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اسلام آباد تماشہ اور میلہ عوام کے لیے نہیں لگایا جارہا ہے، عمران خان کی کارکردگی ہوتی تو وہ پارلیمنٹ میں آکر بتاتے، عمران خان نے عوام کے چار سال ضائع کیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بار بار حکومت کی، حل موجود ہے تو کراچی اور سندھ میں کام کرکے دکھائیں۔

قومی خبریں سے مزید