• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: وزیراعظم عمران خان کے جلسہ گاہ سے واپس جانے کے مناظر


وزیر اعظم عمران خان کے جلسہ  گاہ سے واپس جانے کے مناظر سامنے آگئے ہیں۔ اس جلسے میں وزیراعظم نے ایک گھنٹے 50 منٹ طویل خطاب بھی کیا تھا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسٹیج سے اترتے ہوئے کارکنوں کی جانب ہاتھ ہلا کر  ان کے نعروں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اراکین بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے پورے ملک سے پی ٹی آئی کے کارکن پہنچے تھے۔

پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ’امر بالمعروف‘ جلسے سے خطاب میں عمران خان نے بیرونی سازش کا انکشاف کیا اور عوام کے سامنے خط لہرادیا۔

قومی خبریں سے مزید