وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے جلسے میں آنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کردیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں آج ہونے والے جلسے میں آنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پورے ملک سے آنے والی خواتین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جنہوں نے اپنی موجودگی سے اسلام آباد کا سب سے بڑا جلسہ بنا دیا۔
عمران خان نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہو سکے اور سڑکوں پر پھنس گئے۔
وزیراعظم نے تمام منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے پورے ملک سے پی ٹی آئی کے کارکن پہنچے تھے۔
پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ’امر بالمعروف‘ جلسے سے خطاب میں عمران خان نے بیرونی سازش کا انکشاف کیا اور عوام کے سامنے خط لہرادیا۔