• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل مارکیٹ ریفارمز: ایشیائی بینک پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر دے گا

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض کا معاہدہ ہوگیا۔ ایشیائی بینک کے مطابق قرض معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کر دیے گئے۔ 

اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر اور اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے معاہدے پر دستخط کیے۔ 

اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق وزیراقتصادی امور عمر ایوب بھی تقریب میں موجودتھے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کیپٹل مارکیٹ ریفارم پروگرام کیلیے 30 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا۔

 اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قرض پروگرام کیلئے 19 شرائط پوری کی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید