کراچی (این این آئی) معروف پاکستانی موسیقار و اداکار ہارون شاہد اور اداکارہ مایا علی نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی۔ ہارون شاہد نے ٹوئٹر پر عوام کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہʼاہم بات یہ ہے کہ آج آپ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں‘۔ اْنہوں نے لکھا کہ ʼوزیرِ اعظم کو ہم میں سے ہر ایک کی ضرورت ہے!ʼ۔ہارون شاہد نے یہ بھی لکھا کہ ʼیہی وقت ہے، خود کو کمزور نہ پڑنے دیںʼ۔اْنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہʼاْنہیں یاد ہے کہ وہ 2014 میں لالک چوک ڈی ایچ اے لاہور میں فٹ پاتھ پر بیٹھے سوچ رہے تھے کہ عمران خان کیسے وزیراعظم بنیں گےʼ۔ اْنہوں نے لکھا کہʼاور عمران خان نے 4 سال میں وزیرِ اعظم بن کر دکھادیا کیونکہ ہم سب ان کے ساتھ کھڑے تھے اور اچھی خبر یہ ہے کہ آج پہلے سے زیادہ لوگ ان کی حمایت کر رہے ہیںʼ۔ہارون شاہد نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہʼعمران خان ملک کے واحد قومی لیڈر ہیں یعنی یہ لوگ عمران خان کو گرا کر قومی حاکمیت بنانے کی کوشش کر رہے ہیںʼ۔علاوہ ازیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی بھی اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف بول پڑیں۔مایا علی نے انسٹاگرام پر وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اْنہوں نے وزیرِ اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہʼسیاست میں صرف ایک ہی آدمی ہے جو واقعی پاکستان کے لیے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہےʼ۔اْنہوں نے مزید لکھا کہʼچیزوں کو دوبارہ بنانے اور ٹھیک میں وقت لگتا ہےʼ۔ مایا علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے۔