• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے خودداری، غیرت اور آزاد خارجہ پالیسی کی حمایت کی، مراد سعید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ قوم نے تو فیصلہ سنا دیا ہے، عوام نے خودداری، غیرت اور آزاد خارجہ پالیسی کی حمایت کی ہے، عمران خان نےاسلامو فوبیا کےخلاف مقدمہ لڑا۔

مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جیت لیا ہے، کے پی کے کی عوام نے ان کا صفایا کردیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اسلام، پاکستان اور قومی غیرت کی بات کی ہے، وزیراعظم عمران خان کے دور میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا ہے، جبکہ ماضی کے حکمرانوں نےڈرون حملوں کےخلاف بات نہیں کی۔

مراد سعید کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان صرف اللّٰہ تعالی سے ڈرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید