• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کو وزارتِ قانون کا اضافی قلمدان کیوں دیا گیا؟

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو وزارتِ قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو وزارتِ قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اس سے قبل اپنی پریس کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کو کالعدم قرار دینے کا اشارہ بھی دے چکے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری اب وزیرِ قانون ہیں ، وہ اپوزیشن جماعتوں کو کالعدم قرار دینے کی ہدایت کریں تو نوٹیفائی کر دوں گا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزارت قانون وانصاف کا اضافی عہدہ سنبھالنے کے بعد وزارت قانون وانصاف کادورہ کیا۔

سیکرٹری وزارت قانون اور وزارت کے دیگرحکام نے وزیر قانون فوادچوہدری کا استقبال کیا۔

سیکرٹری وزارت قانون نےوفاقی وزیرکو وزارت کےامور سےمتعلق بریفنگ دی۔


فروغ نسیم، امین الحق وزارت سے استعفیٰ دے چکے

واضح رہے کہ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔

جس کی وجہ سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے رکنِ قومی اسمبلی فروغ نسیم کے وزارتِ قانون و انصاف سے مستعفی ہونے پر یہ وزارت خالی ہوئی ہے۔

فروغ نسیم کے علاوہ ایم کیو ایم کے رکنِ اسمبلی امین الحق بھی آئی ٹی کی وفاقی وزارت سے مستعفی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر دستخط بھی ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید