اسلام آباد(محمد صالح ظافر) لندن میں موجود میاں نواز شریف کے قریبی زرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم عیدالفطر کے بعد پاکستان پہنچ جائیں گے۔ وہ رمضان المبارک کے آخری دس دن مدینہ منورہ میں گزاریں گے۔ نواز شریف اپریل کے تیسرے ہفتے میں سعودی عرب جائیں گے۔
زرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف اپنے ڈاکٹر سے مشاورت کرکے سفر کے بارے میں ہدائت لیں گے۔ زرائع کے مطابق نواز شریف جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں مگر وہ مناسب صورتحال کا انتظار کررہے ہیں۔
زرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف لاہور کے بجائے اسلام آباد یا پشاور میں لینڈ کریں گے جہاں سے انہیں ایک بڑے جلوس میں لاہور لایا جائے گا۔ نواز شریف نومبر 2019 میں پاکستان سے لندن گئے تھے۔