کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایک لاکھ 25ہزار تنخواہ والے شخص کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے، پانچ ماہ سے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، مصنوعی دعوؤں سے معیشت بہتر نہیں ہوتی، عملی اقدامات سے ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذمہ دار ہیں، ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو اہمیت دی اور غزہ میں فلسطنیوں کی نسل کشی و اسرائیل کی حمایت کیلئے اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کیا، انکو امن کا داعی قرار دینا ذہنی غلامی ہے۔