• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرافیہ کو زر تلافی اور غریبوں پر ٹیکس لگا کر معیشت نہیں چلے گی، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نےوفاقی شیڈو بجٹ سال 26-2025میں حکومت کو پائیدار معاشی سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مڈل کلاس طبقے کو ریلیف ملنا چاہئے، اشرافیہ کو زر تلافی دیکر اور غریبوں پر ٹیکس لگا کر ملک کی معیشت نہیں چلے گی، انکا کہنا تھا کہ بجلی تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ڈائریکٹ ٹیکس بڑھایا جائے، اشیاء خوردونوش پر سیلز ٹیکس کو ختم یا کم کر دیا جائے، 58فیصد ان ڈائریکٹ ٹیکس ہے، جن میں پیڑولیم لیوی، کسٹم ڈیوٹی و دیگر شامل ہے،ان ڈائریکٹ ٹیکس عوام کے ساتھ ظلم ہے، زراعت پر ٹیکس ایک فیصد ہے،معیشت کے کئی شعبوں پر ڈائریکٹ ٹیکس نہیں ہے،ہر طرح کے قابل آمدن کاموں پر ٹیکس لگنا چاہئے،ہم نے اپنی سفارشات میں 48فیصد ڈائریکٹ ٹیکس اور 52فیصد ان ڈائریکٹ ٹیکس کی سفارش کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید