اسلام آباد (ساجد چوہدری )ایم ایل اینڈ سی گروپ کے گریڈ 21 کے افسر رانا منظور احمد خان کو ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ، وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت دفاع نے ان کی بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ایل اینڈ سی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، اہم چھاؤنیوں راولپنڈی ،کراچی ، سرگودھا ، پشاورکے CEO، ڈائریکٹر ملتان ، کراچی و پشاور ریجن بھی رہے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ایل اینڈ سی رانا منظور احمد خان نے گزشتہ روز ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، واضح رہے وزیراعظم کی طرف سے ان کی گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ لگانے کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوائی تھی، وفاقی کابینہ سے سمری کی بذریعہ سرکولیشن منظوری حاصل کی گئی جس کے بعد وزارت دفاع نے ان کی تعیناتی کی باقاعدہ گزشتہ روز منظوری دیدی۔