چاڈ(نیوزڈیسک)افریقی ملک چاڈ نے امریکا میں داخلے پر پابندی پر جوابی وار کرتے ہوئے امریکی شہریوں کیلئے ویزوں کااجرأ بندکر دیا۔چاڈ کے صدر ماہمات ادریس نےگزشتہ روز اپنی فیس بک پوسٹ میں ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ہمارے پاس دینے کے لئے کچھ نہیں ہے مگر عزت وقار اور عزت نفس ضرور ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں اور مفادات کو دہشت گردوں سے بچانے کیلئے چاڈ سمیت 12 ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق جن ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں افغانستان،ایران، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔