• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن بلیو سٹار کو 41برس، گولڈن ٹیمپل خالصتان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا

امرتسر (این این آئی)آپریشن بلیو اسٹار کو 41 برس مکمل ہونے کے موقع پر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل خالصتان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ جسبیر سنگھ روڈے نے کہا سکھ اپنےحقوق کامطالبہ کر رہے تھے، بھارت کیخلاف حملے کا اعلان نہیں کیا تھا پھر ان پر کیوں حملہ کیا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آپریشن بلیو سٹار کے دوران مارے گئے جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کی برسی کے موقع پر ایس اے ڈی کے رہنما سمرن جیت سنگھ مان گولڈن ٹیمپل پہنچے تو لوگوں نے خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے۔آپریشن بلیو سٹار1984میں یکم سے 10جون تک 10روزتک جاری رہا اس دوران بھارتی فوجیوں نے ہزاروں سکھوں کو گولیاںکا نشانہ بنایا۔آپریشن بلیو سٹار کو 41 برس مکمل ہونے کے موقع پر جمعہ کو امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں بڑی تعداد میں سکھ جمع ہو ئے ۔اس موقع پر اکال تخت کے سابق جتھیدار جسبیر سنگھ روڈے نے کہا کہ آج تک بھارتی حکومت سکھوں کے مقدس مقام پر حملے کا جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ سکھ اپنے حقوق کامطالبہ کر رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید