کراچی(نیوز ڈیسک)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ سے جاری قوم کے نام اپنے پیغام میں تما م امت مسلمہ کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی قربانی، ایثار اور وفاداری کا درس دیتا ہےجبکہ کارکنوں و ذمہ داران کو شہدا اور اسیر ساتھیوں کے گھر جانے اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام کو یاد رکھنا چاہیے، جبکہ اسرئیلی بربریت سے ہزاروں بچوں، خواتین اور بزرگوں کی شہادت پر انکے حق میں دعائیہ اجتماعات سمیت جس سطح پرممکن ہو اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ آفاق احمد نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود اپنے مذہبی اور قو می ایام کو فریضہ سمجھتے ہوئے منانااولین ترجیح ہونا چاہیے۔