• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ میں ڈپٹی کمشنر برقعہ پہن کر BISP مرکز پر پہنچ گئیں

اسلام آباد ( طاہر خلیل )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ نے مظفر گڑھ میں ایک کیمپ سائٹ پر مستحقین میں وظیفہ کی تقسیم کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حالیہ ویڈیو کا سخت نوٹس لےلیا ۔یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب مظفر گڑھ میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر برقعہ پہن کر بے نظیر سپورٹ پروگرام کے مرکز پرپہنچ گئیں ، جہاں مستحقین کو وظیفہ کی تقسیم ہو رہی تھی بے ضابطکیوں کی شکایت پر مقدمہ درج , تحقیقات کا حکم ،ایجنٹ نے خاتون کو سائلہ سمجھ کر امدادی رقم سے کٹوتی کرنے کے بعد رقم دینے کی پیش کش کی، خاتون ڈپٹی کمشنر کی شناخت پر رٹیلرز کی دوڑیں لگ گئیں ، خاتون ڈپٹی کمشنر نے ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی ۔
اہم خبریں سے مزید