• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر کینٹ پولیس کا اے وی ایل سی کے دفتر پر چھاپہ، مغوی شہری بازیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیرکینٹ پولیس نےخواجہ اجمیر نگری میں واقع اے وی ایل سی پولیس کے دفترپرچھاپہ مارکرمغوی شہری کوبازیاب کرالیا،شہری کے اغوا میں ملوث اے وی ایل سی پولیس کے سب انسپکٹر سمیت5پولیس اہلکاروں کوبھی گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملیرکینٹ پولیس نےخواجہ اجمیر نگری میں واقع اے وی ایل سی پولیس کے دفترپرچھاپہ مارکرمغوی شہری مدد علی ولد محمد سومر کو بازیاب کرکے شہری کے اغوا میں ملوث اے وی ایل سی پولیس کے سب انسپکٹر سمیت5پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید