کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر شیدی گوٹھ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود شیدی گوٹھ کے قریب تیز رفتارواٹر ٹینکر نے بے قابو ہوکرموٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 25سالہ منیر ولد نبی بخش اور 28سالہ کامران ولد صدیق جاں بحق ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق حادثے کے بعدحادثہ کا ذمہ دار واٹر ٹینکر موقع سے فرارہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔