• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیومن رائٹس کمیشن کا مورو احتجاج واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

لاہور(نمائندہ جنگ)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے مورو میں 20مئی کو دریائے سندھ میں سے نہریں نکالنے اور زرعی زمین کو کارپوریٹ فارمنگ کے لیے مختص کرنے کے خلاف احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعات کی فوری اور آزادانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان واقعات میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں دونوں جانب متعدد افراد کے زخمی ہونے اور مظاہرین کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی لوٹ کر نذرِ آتش کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید