قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ٹائٹلز پاکستان واپڈا نے جیت لئے۔ جبکہ سٹی اسکول پی اے ایف نے قومی انٹراسکول نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال، صدر مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل گوہر رضا بھی موجود تھے۔ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں مردوں کے فائنل میں پاکستان واپڈا نے پاکستان آرمی کوخواتین کے ایونٹ میں پاکستان وااپڈا نے ہائرایجوکیشن کمیشن کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
پاکستان ویمنز ہاکی ونگ کی جی ایم تنزیلہ عامر چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان ویمنز ہاکی سے تعلق رکھنے والی تمام آفیشلز و کھلاڑی پاکستان و صوبائی ویمنز ہاکی ونگ سے این او سی لئے بغیر کسی بھی ایونٹ میں شریک نہیں ہوں گی، سندھ میں متواتر پاکستان ویمنز ہاکی ونگ سے بغیر این او سی خودساختہ لیگ کروارہے ہیں جو غیر اخلاقی اور غیر قانونی عمل ہے۔جرمنی سے تعلق رکھنے والے اپنے دور کے عظیم ہاکی کھلاڑی اولمپیئن اسٹیفن بلوشر نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے، کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کے دورہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا، اسٹیفن بلوشر نے پاکستان کے نامور اولمپئینز حنیف خان، ناصرعلی، وسیم فیروز، ایاز محمود کے ساتھ مل کر خوش گپیاں کیں اور گزرے خوشگوار لمحات کو یاد کیا،سید حیدر حسین نےخیر مقدمی کلمات کہے۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہاکہ شہر کراچی میں کھیلوں کے میدانوں پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کروں گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سالانہ اسپورٹس ایوارڈ کے حوالے سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر ایف آئی اےعامر احمد فاروقی کو قائد اعظم گولڈ میڈل دیا گیا۔تقریب سےشاہدہ پروین کیانی، خالد جمیل شمسی اور غلام محمد خان نے بھی خطاب کیا، سندھ ٹرافی اسنوکر چیمپئن شپ عبدالستار نے جیت لی، جاوید انصاری رنر اپ رہے،اسنوکر اکیڈمی شاہ فیصل کالونی میں ڈاکٹر سید قاسم صدر سندھ اسنوکر نے مقابلوں کی نگرانی کی، مہما ن خصوصی اختر عنایت بھرگڑی سیکرٹری اسپورٹس سندھ نے انعامات تقسیم کئے، فاتح کھلاڑی کو موٹر سائیکل انعام میں دی گئی، اس موقع پر احمد علی راجپوت، ڈاکٹر سید قاسم، جاوید اختر، محبوب، مدثر، فرید ملک،خلیق، ذیشان اور دیگر بھی موجود تھے۔