ایران کا کہنا ہے کہ ویانا میں اب جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ہی واپس جائیں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ اب ویانا نئے مذاکرات کے لیے نہیں بلکہ جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے جائیں گے۔
ابھی تک واشنگٹن کی طرف سے کوئی حتمی جواب نہیں ملا، امریکا ہمارے سوالات کے جواب دیتا ہے تو جلد از جلد ویانا جا سکتے ہیں۔
ایران جوہری معاہدہ بحالی کے لیے ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کے کئی ادوار ہوئے ہیں جن میں امریکا بالواسطہ طور پر شریک رہا ہے۔