• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج نہیں ہوسکتا، ق لیگ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، اجلاس آج نہیں ہوسکتا۔

ق لیگ ترجمان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سادہ آرڈر نہیں مانتے وہ غیر قانونی ہے۔

ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہوا تو ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلی اجلاس آج ہی ہوگا۔

دوست محمد مزاری کے ایک حکم نامے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے 7 بجے طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید