• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے من پسند الیکشن کی یہاں کوئی جگہ نہیں، کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے من پسند الیکشن کی یہاں کوئی جگہ نہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عدالت میں ٹیکنیکل ایشو پر بحث ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ ہے کہ پارلیمان پرحملہ ہوا اور آئین کو توڑدیا گیا، طاقت کے زور پر جو کر لو، یہی فاشزم ہوتا ہے، توقع ہے عدالت اس فسطائیت کو روکے گی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں انتخابات کو روکا گیا ہے، عوام جانتے ہیں وہ ووٹوں سے ہار گئے ہیں، لیکن بدمعاشی کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جیسا الیکشن عمران خان چاہتا ہے ویسے الیکشن کی یہاں کوئی جگہ نہیں، امید ہے ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ واپس ہوگا اور اسمبلی بحال ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید