• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیریئر کے آغاز میں کسی کو نہیں بتایا میں پنکج کپور کا بیٹا ہوں، شاہد کپور

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے کیریئر کے آغاز میں یقین نہیں تھا کہ اداکار بن پاؤں گا۔حالیہ انٹرویو میں اداکار شاہد کپور نے کہا کہ چونکہ میرے والدین بھی اداکار تھے، اس لیے لوگ سمجھتے تھے کہ میرے لیے اداکار بننا آسان ہوگا لیکن ایسا ہرگز نہیں۔شاہد کپور نے کہا کہ لوگوں کو علم نہیں تھا کہ میں اداکار پنکج کپور کا بیٹا ہوں، میرے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی، والدہ نے تنہامیری دیکھ بھال کی۔اداکار نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کو نہیں بتایا کہ میں پنکج کپور کا بیٹا ہوں، اسی وجہ سے مجھے خدشہ تھا کہ لوگ مجھے بطور اداکار قبول نہیں کریں گے۔شاہد کپور نے کہا کہ جب میری پہلی فلم ریلیز ہوئی تو لوگوں نے میرے بارے میں جاننے کی کوشش کی کہ میں کون ہوں، اگر میری پہلی فلم ناکام ہوتی تو میں آج بولی وڈ کا حصہ نہ ہوتا، لوگوں کی وجہ سے اداکار بنا، لیکن لوگ میری باتوں پر یقین نہیں کریں گے۔گزشتہ سال ایک انٹرویو میں شاہد کپور نے انکشاف کیا تھا کہ میرے بچے میرے پیشے کے حوالے سے ناواقف ہیں، انہیں نہیں معلوم کہ میں کیا کرتا ہوں تاہم وہ میری کامیابیوں کا جشن ضرور مناتے ہیں۔شاہد کپور نے کہا تھا کہ جب میں نے ایک بڑا ایوارڈ جیتا تھا تو مجھے ایسا لگا تھا کہ میرے ساتھ اس کی خوشی بانٹنے والا کوئی نہیں ہے، مجھے ہمیشہ اپنی خوشی کسی کے ساتھ بانٹ کر ہی مزا آتا ہے۔

دل لگی سے مزید