• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کے بعد سفارت کار بات کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے، حنا ربانی کھر

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے ساتھیوں کو یا تو کوئی تجربہ نہیں یا جان بوجھ کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، انہیں عمران خان کا بچنا پاکستان کے بچنے سے زیادہ اہم لگ رہا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام  ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ بات کی جارہی ہے کہ مراسلے کی زبان سخت ہے، ذاتی گفتگو میں ہارڈ ٹاک ہوتی ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ سخت باتیں پرائیویٹ روم میں ہوتی ہیں، باہر نہیں ہوتیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کے بعد سفارت کار بات کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے۔

قومی خبریں سے مزید