اسلام آباد ( طاہر خلیل )یورپی یونین اور برطانیہ کے خصوصی نمائندوں نےٹی ٹی پی کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی توثیق کر دی۔ یورپی یونین کے خصوصی نمائندے گیلز برٹرانڈ اور برطانیہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ لنڈسے نے افغان طالبان رجیم کی طرف سے فتنہ الخوارج کی سہولت کاری کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ TTPدہشتگرد تنظیم ہے جیسے افغانستان کی مکمل حمایت حا صل ہے۔افغانستان سے پیدا ہونے والے فوری دہشت گرد خطرات کے مقابلے میں پاکستان کے جائز حقِ دفاع کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ایک دہشت گرد تنظیم ہے جسے افغانستان کے اندر سے وسیع سرحد پار معاونت، مالی امداد، اسلحہ اور محفوظ پناہ گاہیں اور حمایت حاصل ہیں۔