وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے بیرون ملک جانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
شہباز گِل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اور اوورسیز فورم کی دعوت پرمجھے آج 9 اپریل کو اٹلی فرانس اور اسپین میں کنونشنز میں شرکت کرنی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں اس وقت ملک سے باہر نہیں جاؤں گا۔
شہباز گِل نے کہا کہ ہر لمحہ ان ملکی غداروں کے خلاف کپتان کا دفاع کروں گا، ہرصورت قومی غیرت کا دفاع کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شہباز گل نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو میں بیرون ملک جانے کا کہا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ اس لیے بتا کرجا رہا ہوں کہ آپ بعد میں یہ نہ کہیں کہ بھاگ گیا ہے۔