کراچی (اسٹاف رپورٹر)سومار گوٹھ سے کمسن بچے کی لاش برآمد ہوئی جسے گلادبا کر قتل کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود سومار گوٹھ عیسائی کالونی کے قریب جھاڑیوں سے ایک بچے کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او شعور بنگش کے مطابق متوفی کی شناخت 6 سالہ علی عباس ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ بچہ کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہوا تھا جس کی تلاش شروع کی گئی اور بعد ازاں اسکی لاش ملی۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ بچے کا گلا دبا کر اسے قتل کیا گیاہے اور مبینہ طور پر اسکے ساتھ بد فعلی بھی کی گئی ہے۔