• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن، شفاف تحقیقات کروائی جائیں، سیف الدین

کراچی( اسٹاف رپورٹر)قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے بی آر ٹی، یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے سے زائد کی کرپشن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو بچانے کی کوششوں کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ سندھ حکومت کی ناقص نگرانی، بدانتظامی اور کرپشن کے فروغ کا منہ بولتا ثبوت ہے،بی آر ٹی منصوبے میں ہونے والی تمام کرپشن کی آزاد، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور عوام کے لوٹے گئے وسائل کی مکمل وصولی یقینی بنائی جائے،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر اتنے بڑے مالی اسکینڈل کے باوجود متعلقہ ادارے اور سندھ حکومت کیا کرتی رہی۔