• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کی ناراضی پر دلبرداشتہ شوہر نے پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بیوی کی ناراضگی پر مبینہ طور پر دلبرداشتہ ہوکرشوہر نے پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کرلی، لیاری تیسر ٹاؤن سیکٹر 36اظہر محمد گوٹھ میں خالی پلاٹ سے 33سالہ عبدالرحمٰن کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی 4بچوں کا باپ تھا، اہل خانہ نے بتایا کہ اس کی اہلیہ 4ماہ قبل ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی ۔