کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی کازوے کے قریب ندی میں نہاتے ہوئے 2 کمسن بچے ڈوب کرجاں بحق ہو گئے،ریسکیو 1122 کے مطابق بچوں کی شناخت 10 سالہ سالار ولد محمد امتیاز اور12 سالہ فہدحسین ولد خورشید احمد کے ناموں سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق چارسے پانچ بچے شدید گرمی کے باعث کورنگی کازوے کے قریب ندی میں نہانے کے لیے آئے تھے،واقعے کے بعد پکنک پر آئے دیگربچوں نے مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی، متوفی دنوں بچے منظورکالونی کے رہائشی تھے۔