کراچی (اسٹاف رپورٹر)راشد منہاس روڈ پرواقع معروف شاپنگ مال میں آتشزدگی کے دوران بیکری میں رکھا سامان خاکسترہوگیا ، کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھواں بھرنے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ سے خواتین سمیت6 افراد متاثر ہوئے جنہیں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی ،دم گھٹنےسےمتاثرمزید2خواتین کوطبی امداد کے لیےقریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں ماہا اور قرت جبکہ دیگر متاثرین میں ثناء، عینی،مہراور محمد مصطفیٰ شامل ہیں ، واقعے کے بعدشاپنگ مال کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے ،ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق عملے نے فوری رسپانس کرتے ہوئے آگ پرمکمل قابو پالیا اور کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا، ترجمان کے مطابق آگ گراؤنڈ فلورپرقائم کولڈ اسٹوریج روم میں لگی ،ایس ایچ اوفیڈرل بی صنعتی ایریا فرخ شہریار کے مطابق آگ شاپنگ مال کے لوئرگراؤنڈ پرواقع نجی بیکری کے وینٹی لیشن ڈک میں لگی تھی،انھوں نے بتایا کہ شاپنگ مال کی انتظامیہ اور کے ایم سی فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کسی بھی شہری کی حالت خراب ہونے،دم گھٹنےاوراسپتال منتقل کرنےکی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔