ماسکو(نیوزڈیسک) روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے بین الاقوامی پابندیوں اور بڑھنے والے دباؤ کی وجہ سے دونوں ممالک نے توانائی کی تجارت میں مقامی کرنسی کا استعمال شروع کردیا ہے۔ مارچ کے مہینے میں چین کی کئی توانائی کی کمپنیوں نے روس سے کوئلے کی خریداری کے لئے چینی کرنسی کا استعمال کیا ہے۔