• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلامی جمعیت طلبہ این ای ڈی کے تحت 3 روزہ فُٹسال ٹورنامنٹ کے موقع پر لی گئی تصویر
اسلامی جمعیت طلبہ این ای ڈی کے تحت 3 روزہ فُٹسال ٹورنامنٹ کے موقع پر لی گئی تصویر

  پاکستان اولمپک ویمن اینڈ اسپورٹس کمیشن اور کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام "پیس تھرواسپورٹس ڈے" منایا گیا واضح رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اقوام متحدہ کے تحت یہ دن ہرسال اپریل کے پہلے ہفتے میں منایا جاتا ہے ،ٹرینیٹی گرلزاسکول اینڈ کالج میں منعقدہ تقریب میں پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اصلاح الدین صدیقی، پی او اے ویمن کمیشن کی چیئرپرسن فاطمہ لاکھانی، سیکریٹری وینا مسعود، پی او اے انوائیمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف، اسکول پرنسپل مسز آئرین پرل، کے ایس ایف کے صدر سید وسیم ہاشمی، چیئرمین آصف عظیم، سیکریٹری مرادحسین، ہمدرد وقف پاکستان کے علی جلالی، فروٹ نیشن کے فیصل حسین سمیت طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

پیس تھرواسپورٹس ڈے کی تقریب سے سابق ہاکی کپتان اصلاح الدین، تہیمنہ آصف، وسیم ہاشمی اور دیگر خطاب کرتے ہوئے
پیس تھرواسپورٹس ڈے کی تقریب سے سابق ہاکی کپتان اصلاح الدین، تہیمنہ آصف، وسیم ہاشمی اور دیگر خطاب کرتے ہوئے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اصلاح الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کھیل لوگوں کو اکٹھا کرنے اور امن کی تشکیل کا ایک طاقتور ذریعہ ہے یہ دوستی کوفروغ اور سرحدوں کے پار احترام کی لکیریں کھینچتا ہے ، فاطمہ لاکھانی نے کہا کہ کھیل قیام امن اور مفاہمت کا ایک اہم ذریعہ ہے ، کے ایس ایف کے صدر وسیم ہاشمی نے کہا کہ پاکستانی کھیلوں سے پیارکرنے والی قوم ہے اس دھرتی سے امن اور محبت کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔ 

کمشنر کراچی اقبال میمن ،حاجی عبدالباری کو اسپورٹس ایوارڈ دیتے ہوئے
کمشنر کراچی اقبال میمن ،حاجی عبدالباری کو اسپورٹس ایوارڈ دیتے ہوئے

اس موقع پر موجود ہزاروں طالبات نے مہمانوں کے ہمراہ سفید کارڈ لہرا کر کھیلوں کے ذریعے امن کے پیغام کااعادہ کیا، پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے اسٹار کھلاڑی اسد شفیق نے کے ڈی اے سوک سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر ممبر فنانس سید شجاعت حسین سے ملاقات کی، ممبر فنانس سید شجاعت حسین نے اسد شفیق سے ملاقات کے دوران بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر کے ڈی اے کی ریکوری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس کے اثرات گزشتہ دو ماہ سے دیکھنے میں آ رہے ہیں، کے ڈی اے کا اسپورٹس ڈپارٹمنٹ جلد بحال ہوگا، انشاءاللہ ماضی کی طرح ہاکی، کرکٹ، فٹ بال اور شوٹنگ بال کی ٹیموں کو فعال کیا جائے گا۔ 

مہمان خصوصی سید وقار احمد کا،پی آئی ایچ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا جارہا ہے
مہمان خصوصی سید وقار احمد کا،پی آئی ایچ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا جارہا ہے 

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہاوسنگ اسکیم طارق رفیع، اور اسپورٹس آرگنائزرز ایم نسیم موجود تھے۔ آل سندھ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوائنٹ انچارج نوید انور صدیقی نے ڈائریکٹر جنرل سید محمد علی شاہ اور ممبر فنانس سید شجاعت حسین کے  اسپورٹس کے اقدامات کی تعریف کی، ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے ادارے کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا،ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہاوسنگ اسکیم طارق رفیع نے کے ڈی اے کے زیر انتظام مختلف اسکیموں میں موجود گراؤنڈز کے بارے میں بریفنگ دی، پی آئی ایچ اکیڈمی کے قیام سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کا رجحان بڑھے گا۔

نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائٹس فٹبال ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی غازی الدین مین آف دی میچ ایوارڈ دے رہے ہیں
نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائٹس فٹبال ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی غازی الدین مین آف دی میچ ایوارڈ دے رہے ہیں

 یہ بات پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے زیرِ اہتمام کراچی ریزیڈنسی اور یونین کونسل 27کے اشتراک سےپی آئی ایچ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر گلبرگ ٹاؤن سید وقار احمد نے کہی، سید باصر زیدی نے کہا کہ بھائی چارے کے فروغ کے لیے یہ اکیڈمی بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔ تقریب سےپاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے جوائنٹ سیکریٹری سید امتیاز الحسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان ہمدانی، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے چیئرمین رانا مشتاق احمد اور صدر زاہد شہاب نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر عمر عباسی، صالح عباسی، ڈاکٹر ثمر، فیصل رضا، عظمت پاشا، پروفیسرخالد منیر، مجیب الرحمٰن، مرزا شیراز بیگ، مرزا وہاب بیگ، معیدالرحمن، سید جنید، شیرافگن خان بھی موجود تھے۔

مہمان خصوصی ونگ کمانڈر پاکستان رینجرز سندھ کرنل اسد کاظمی چیئرمین سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد عارف حفیظ کو اجرک پہنا رہے ہیں
مہمان خصوصی ونگ کمانڈر پاکستان رینجرز سندھ کرنل اسد کاظمی چیئرمین سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد عارف حفیظ کو اجرک پہنا رہے ہیں

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہاکہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں کردار ادا کرنے والے ادارے اور شخصیات معاشرے کا اہم ستون ہیں، نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا بھی شہر اور شہریوں کی بڑی خدمت ہے، شہریوں کے باہمی تعاون سے شہر کراچی کو امن، محبت اور کھیلوں کا مرکز بنایا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فردوس اتحاد کے تحت منعقدہ کھیلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شہر کراچی میں کھیلوں میں خدمات پر عصر شیریں کے روح رواں حاجی عبدالباری کو ایوارڈ دیا گیا گیا۔

کر کٹر اسدشفیق ، دورے کے ڈی اے کے موقع پر ممبر فنانس سید شجاعت حسین اور دیگر کے ساتھ
کر کٹر اسدشفیق ، دورے کے ڈی اے کے موقع پر ممبر فنانس سید شجاعت حسین اور دیگر کے ساتھ

اسلامی جمعیت طلبہ این ای ڈی کے تحت 3 روزہ فُٹسال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹیم پاور ایف سی نے ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم این ای ڈی ایکس سیگسنس تھی، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 7 ہزار روپے اور ٹرافی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 2 ہزار روپے سے نوازا گیا۔ جبکہ اربن ایف سی کے کھلاڑی معاویہ کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ناظم کراچی بلال جمیل، نگراں پروفیشنل زون اسید خانزادہ ، اور ناظم جامعہ این ای ڈی سید اریب ناصر نے شرکت کی، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں ناظمِ کراچی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور انعامی رقم دی۔ ( نصر اقبال)

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید