• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کواقتدار میں واپس لائیں گے، نواز سلامت

کوپن ہیگن( پ ر) عمران خان کواقتدار میں واپس لانا پاکستان کی ضرورت ہے۔یہ بات مسیحی رہنما نواز سلامت نے کی ۔انہوں کہا کہ عوام سازش کے تحت لائی گئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتے، عمران خان کو واپس لانا پاکستان کی ضرورت بن چکا ہے، پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے بعد یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ امریکہ سے لیٹر آیا تھا اور اس میں غیر اخلاقی سفارتی زبان بھی استعمال کی گئی، اب آپ اس کو دھمکی کہیں یا سازش کہیں، مقصد پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور عمران خان کو ہٹانا تھا، پاکستان کے عوام پر یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا ہے، پاکستان کے عوام اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان میں جلد از جلد نئے انتخابات کرانے کے لیے اقدامات کریں، پاکستان کے عوام یورپ، امریکہ، یو کے اور باقی تمام ملکوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں تا کہ پاکستان میں بھی آزاد جمہوریت کی بنیاد رکھی جا سکے۔ 
یورپ سے سے مزید