• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا اجرا روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر فوری گرفتاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا اجرا روکنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو سماعت کریں گے۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ اور نواز شریف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف سزایافتہ اور عدالتی مفرور ہیں۔ وہ اس عدالت کے ساتھ بھی آنکھ مچولی کر کے فرار ہوئے اور اشتہاری قرار پائے۔
اہم خبریں سے مزید