• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ نے رسمِ حنا کی نئی تصویریں شیئر کردیں

بھارتی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے اپنے دولہے اداکار رنبیر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر رسم حنا کی خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویریں اُن کی شادی کی پہلی تقریب رسم حنا کی ہیں جس میں سب خوب ڈانس اور موج مستی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

عالیہ بھٹ کو اِن نئی تصویروں میں اپنے دولہے رنبیر کپور، خاندان کے دیگر افراد و قریبی دوستوں کے ساتھ نہایت خوش اور انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عالیہ بھٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں اُن کے دولہا میاں اپنے مرحوم والد، رشی کپور کی تصویر اٹھائے ہوئے ہیں تو ایک میں رنبیر کپور والدہ نیتو کپور کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے یہ خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی جذبات کا بھی اظہار کیا ہے۔

عالیہ بھٹ کا اِن تصویروں کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’مہندی کا دن  کسی خواب کی طرح تھا، یہ پیار بھرا دن تھا، خاندان، خوبصورت اور بہترین دوست، ڈھیر سارے فرنچ فرائز،  لڑکے والوں کی طرف سے کیا گیا سرپرائز ڈانس اور حیرت انگیز پرفارمنسز، ڈی جے آیان کے زیر اہتمام تقریب اور میرے پسندیدہ گانوں کی دھنیں ایک بڑا سرپرائز تھا، اِن سب لمحوں کو جینے کے بعد میری آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہیں اور میری زندگی  محبت اور سکون کے ساتھ بھری ہوئی ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید