پاکستانی اداکار اور ماڈل حماد شعیب کی والدہ انتقال کر گئیں، جس کے بعد شوبز حلقوں اور مداحوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
حماد شعیب نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
پوسٹ میں اداکار نے بتایا ہے کہ میری والدہ ناصرف میری سب سے بڑی حامی تھیں بلکہ میری زندگی کا اہم ترین سہارا بھی تھیں، والدہ کے اچانک انتقال نے اہلِ خانہ کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
حماد شعیب نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
اداکار کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں، دوستوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا صارفین مرحومہ کے درجات کی بلندی اور خاندان کے لیے صبر و ہمت کی دعائیں کر رہے ہیں۔