• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل قریشی کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا

اداکار فیصل قریشی — اسکرین گریب
اداکار فیصل قریشی — اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے۔

فیصل قریشی کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اُنہیں بہت دکھ بھرے دل کے ساتھ یہ بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے قریب دوستوں اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کے لیے کینیڈا نہیں جا سکتے۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں ہوتی ہیں جو ہم نے سوچی ہوتی ہیں اور کچھ چیزیں ہوتی ہیں جو اللّٰہ ہم سے بہتر جانتا ہے، شاید قسمت میں لکھا نہیں تھا کہ میں اس مرتبہ کینیڈا آتا اور آپ لوگوں سے ملاقات ہوتی۔

اداکار نے کہا ہے کہ کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے مجھے یہاں رکنا پڑ گیا حالانکہ میں جانے والا تھا اور شام کی فلائٹ بھی بک تھی۔

اُنہوں نے ایونٹ کی انتظامیہ اور ساتھی اداکار عدنان صدیقی کا ان کے مسئلے کو سمجھنے اور مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

فیصل قریشی نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ نے چاہا تو اگلی دفعہ میں ایونٹ میں شرکت ضرور کروں گا، کوئی غلطی ہو گئی ہو تو معاف کر دیجیے گا اور دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اداکار کو ویڈیو میں پریشان دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں اور دعا گو ہیں کہ ان کی زندگی میں جو بھی مشکل آئی ہے اللّٰہ تعالیٰ اسے آسان کر دیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید