وزیرِاعظم شہباز شریف کا نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سے متعلق کہنا ہے کہ راجا پرویز اشرف منجھے ہوئے پارلیمنٹرین ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پرویز اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ وزیر اعظم کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں، آپ کے ساتھ بطور خادم پنجاب کام کیا، امید ہےآپ اس منصب پر بیٹھ کرفرائض کوشاندار طریقے سے ادا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے جو پچھلے 4 سال میں ہوا اسےآپ دفن کریں گے۔
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کا اجلاس ن لیگی رہنما، سابق اسپیکر اور پینل آف چیئرمین ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔