سابق وزیراعظم عمران خان وزارتِ عظمیٰ سے برطرفی کے بعد سے ہی عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں، گزشتہ شب انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے بنائی گئی ’ٹوئٹر اسپیس‘ میں لائیو شرکت کی۔
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 1لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو ٹوئٹر کی اسپیس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
ٹوئٹر کی تاریخ میں اب تک چیئرمین پی ٹی آئی کی اسپیس میں ایک لاکھ 65 ہزار افراد نے شرکت کی، اس کے علاوہ دوسرا نمبر میوزک بینڈ ’کے پوپ‘ کا ہے۔
ارسلان خالد نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران موقع کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کسی اسپیس سیشن میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 62 ہزار سامعین کا ریکارڈ بن گیا۔
بعد ازاں اسپیس میں سامعین کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار تک جا پہنچی تھی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر اسپیس کی میزبانی سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور سوشل میڈیا لیڈ جبران الیاس نے کی۔
فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ عمران خان کے اسپیس سیشن نے اس فیچر کے لانچ ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ سنی جانے والی اسپیس کا ریکارڈ قائم کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس ’اسپیس‘ کے نام سے ٹوئٹر نے آڈیو روم کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی ۔
ابتدائی دنوں میں یہ سہولت صرف آئی فون صارفین کو میسر تھی بعد ازاں وقت اور خواہش کے پیش نظر اینڈرائیڈ صارفین کو بھی یہ فیچر پیش کردیا گیا۔
پہلے اسپیس روم بنانے کے لیے فالوورز کی ایک خاص تعداد درکار ہوتی تھی جس کے بعد اُسے بھی ختم کردیا گیا۔
ٹوئٹر کے مطابق دنیا بھر میں موجود وہ تمام صارفین جو اسپیس ہوسٹ کرتے ہیں، آڈیو روم میں ہونے والی گفتگو ریکارڈ بھی کی جاسکتی ہے۔