• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان خالد بٹ کو کس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کرنے پر افسوس ہوا؟

عثمان خالد بٹ، فائل فوٹو
عثمان خالد بٹ، فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے اسکرپٹ کے انتخاب کے طریقےکار کے حوالے سے بات کی۔

عثمان خالد بٹ نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال کیا گیا کہ’ کیا کوئی ایساڈرامہ ہے جس میں کام کرنے سے انکار کرنے پر آپ کو بعد میں افسوس ہوا ہو؟‘ 

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ویسے تو مجھے بالکل بھی کسی ڈرامے میں کام کرنے سے انکار پر افسوس ہوا کیونکہ میں جب اسکرپٹ پڑھتا ہوں تو مجھے پتا ہوتا ہے کہ اس پراجیکٹ میں دم ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ لیکن کبھی کبھی آپ کو لگتا ہے کہ شاید آپ اس کردار کو صحیح سے ادا نہیں کر پائیں گے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ لیکن ایک پراجیکٹ تھا جس میں کام کرنے سے انکار کرنے پر مجھے افسوس ہوا تھا‘۔

عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ اُنہیں ڈرامہ سیریل ’دوبارہ ‘ میں کام کرنے سے انکار کرنے پر افسوس ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ’میں اس ڈرامے میں کام نہیں کرسکا کیونکہ جب اس ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز ہوا تھا تو میں بہت مصرف تھا‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’بد قسمتی سے میں اس پراجیکٹ میں کام نہیں کرسکا لیکن جتنی بھی اقساط اس ڈرامے کی میں نے دیکھی ہیں وہ بہت اچھی لگیں‘۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید