• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ سے وزیراعظم آفس تک روزانہ سفر عمران کے ہیلی کاپٹر کا خرچہ8 لاکھ

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ ‘ایجنسیاں)سابق وزیراعظم عمران خان کا بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر کتنے کا پڑا ؟ حکومت نے اعدادو شمار جاری کردیے۔

حکومتی دستاویز کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں ان کے آنے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ 43لاکھ 55ہزار روپے خرچ ہوئے، ہیلی کاپٹر کی ایک گھنٹے کی پرواز 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی پڑتی ہے۔دستاویز کے مطابق بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر 15 کلومیٹر ہے۔

 عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر روزانہ 8 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ آیا ہے۔اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ مینٹیننس کے لیے 51 کروڑ 20 لاکھ روپے اور پرواز کے دوران اخراجات 47 کروڑ 20 لاکھ روپے ہوئے۔

اگست 2018 سے مارچ 2022 تک ہیلی کاپٹر کی 2 ہزار 723 گھنٹے کی پروازیں ہوئی اور فی گھنٹہ خرچ 2 لاکھ 75 ہزار ہے ۔

حکومت کی جانب سے جاری اعداد وشمار سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے بہت بے وقوف ہیں۔

اہم خبریں سے مزید