• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکنامک افیئرز کی ماہانہ رپورٹ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اکنامک افیئرز نے ماہانہ اکنامک رپورٹ جاری کردی، وفاقی حکومت نےمالی سال کے9 ماہ میں 12 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لے لیا۔

دستاویز کے مطابق مارچ میں 58 کروڑ 98 لاکھ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا، نو ماہ میں غیر ملکی اداروں سے 3 ارب 94 کروڑ ڈالرز قرض لیا گیا۔

اکنامک افیئرز کی ماہانہ اکنامک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے مارچ تک 2 ارب ڈالرز کے بانڈز جاری کئے گئے، غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 2 ارب 62 کروڑ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے3 ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید