کراچی (ٹی وی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو پاکستان کا حشر کیا ہے اس شخص کو تو عبرت کا نمونہ ہونا چاہیے، یہ شخص کون سی مٹی کا بنا ہوا ہے ؟
اسکی پر ورش کہاں ہوئی ؟ قوم کو سوچنا چاہیے، اسحق ڈار نے ملکی معیشت کھڑی کی مگر عمران خان نے زمین بوس کر دی، جمہوریت اور نظریہ کی آخری فتح تک لڑتا رہوں گا۔
وہ لندن میںبلاول بھٹوکے اعزاز میں دی گئی دعوت افطار کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔
دعوت افطار میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
نوازشریف نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نام لے کر ظلم زیادتی کی یہ کسی بات کو نہیں مانتا نہ آئین نہ قانون نہ پارلیمنٹ کو مانتا ہے .
عدم اعتماد قانونی طریقہ سے آئی ہے تو مانو نہ ماننے کی وجہ سے سپریم کورٹ کو فیصلہ دینا پڑا نواز شریف کی صدر عارف علوی پر بھی تنقید کی کہا آپ ملک کے صدر ہو، کیسے اپنے فرائض ادا نہیں کر و گے کیسے حلف نہیں لو گے جب تک جمہوریت اور نظریہ کی آخری فتح نہیں ہوگی میں لڑ تا رہوں گا ۔