• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بلدیاتی الیکشن، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا دوسرا روز


بلوچستان کے32 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج دوسرا روز ہے، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل کل بھی جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے انتخابی پروگرام کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل کے بعد 26 سے 28 اپریل تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کئے جاسکیں گے اور 29 اپریل سے 6 مئی تک ریٹرننگ افسران اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی اور 9 مئی تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے۔

10 مئی کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے اور 29 مئی کو کوئٹہ، لسبیلہ کے سوا بلوچستان کےتمام 32 اضلاع میں پولنگ ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید