• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرس راک کی والدہ کا ول اسمتھ آسکر کے تھپڑ پر پہلا بیان

آسکر 2022 کی تقریب کے دوران اسٹیج پر امریکی اداکار ول اسمتھ کا تھپڑ کھانے والے کرس راک کی والدہ کا اس واقعے پر پہلا بیان سامنے آگیا۔ 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس راک کی والدہ روز راک نے ول اسمتھ کے اپنے بیٹے کو تھپڑ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت برا لگتا ہے کہ ول اسمتھ نے اپنی غیراخلاقی حرکت پر معافی نہیں مانگی۔

ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق، روز راک نے کہا کہ جب ول نے کرس کو تھپڑ مارا تو اس نے ہم سب کو تھپڑ مارا اور اس نے واقعی مجھے تھپڑ مارا۔

روز راک نے مزید کہا کہ جب آپ نے میرے بچے کو نقصان پہنچایا تو آپ نے مجھے تکلیف دی۔ 

روز راک نے یہ بھی کہا کہ ان کا بیٹا کرس راک اچھا کام کر رہا ہے اور اس واقعے پر کارروائی کر رہا ہے۔

اہلیہ کا مذاق اُڑائے جانے پر وِل اسمتھ کا کرس راک کو مُکا

آسکر ایوارڈ کے سلسلے میں جاری لائیو شو کے دوران کامیڈین کرس راک کی جانب سے میزبانی اور شرکاء کو ہنسانے کا سیشن جاری تھا، اس دوران کرس راک نے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا۔

کرس راک کا جاڈا پنکٹ کے بالوں کی کٹنگ کا مذاق اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز دی گئی، اس مذاق پر آسکر ایوارڈ کے ہال میں ایک دم خاموشی چھا گئی اور سب ہی اس مذاق پر حیران ہو گئے۔

اپنی اہلیہ کا نام آنے پر ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور سیخ پا ہو گئے۔

ول اسمتھ اپنی کرسی سے اُٹھ کر اسٹیج پر جا پہنچے اور کرس راک کو مکا دے مارا، اسٹیج سے واپس آتے ہوئے ول اسمتھ کا کرس راک پر چلّاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری بیوی کا نام اپنے منہ پر مت لاؤ۔‘

واضح رہے کہ ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ بالوں کی بیماری ’ایلو پیشیا‘ کا شکار ہیں جس کی تشخیص کا انہوں نے 2018 میں عوام کے سامنے انکشاف کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید