• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ول اسمتھ کی بھارت میں موجودگی کی تصاویر وائرل

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی پڑوسی ملک بھارت سے تصاویر وائرل ہوگئیں۔

ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی ممبئی ائیرپورٹ پر لی گئیں تصاویر وائرل ہورہی ہیں، ول اسمتھ کا یہ پہلا دورہ بھارت نہیں ہے۔ 

اداکار اپنے ریئلٹی شو دی 'بکٹ لسٹ' کی شوٹنگ کے لیے 2019 میں بھی بھارت آئے تھے۔ اپنے 2019 کے دورے کے دوران، ول اسمتھ نے بالی ووڈ کے چند ستاروں سے ملاقات کی اور فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2' کی ٹیم کے ساتھ ایک سیگمنٹ شوٹ کیا تھا۔ 

دوسری جانب ابھی تک ول اسمتھ کے بھارت کے دورے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

ول اسمتھ کی ممبئی ائیرپورٹ پر لی گئیں تصاویر:

واضح رہے کہ 2022 کی آسکر تقریب میں بہترین دستاویزی فیچر کا ایوارڈ پیش کرتے ہوئے، کرس راک نے اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کے گنجے پن کا مذاق اڑایا تھا۔ 

راک نے کہا تھا کہ وہ پنکیٹ اسمتھ کو جی آئی جین 2 میں دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جاڈا ایلیوپیشیا جیسی بیماری میں مبتلا ہیں، اس لیے جب کرس نے پنکیٹ کا مذاق اڑایا تب اسمتھ نے جذباتی ہوکر راک کو تھپڑ مارا تھا۔ 

اپنا پہلا آسکر قبول کرتے ہوئے اسمتھ نے اکیڈمی اور ساتھی نامزد امیدواروں سے معذرت کی لیکن راک کا ذکر نہیں کیا۔ تاہم، اپنے غیر اخلاقی رویے کے لیے ردعمل ملنے کے بعد اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر کرس راک اور اکیڈمی کےلیے ایک معافی نامہ جاری کیا۔

اکیڈمی کے بیان کے فوراً بعد اسمتھ نے اپنی AMPAS رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور اکیڈمی نے اپنی تحقیقات جاری رکھی۔ اس کے بعد اکیڈمی نے اپنی میٹنگ کو آگے بڑھایا، جہاں انہوں نے اسمتھ پر اگلے 10 برسوں تک ایونٹس پر آنے سے پابندی لگا دی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید