• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی ٹی انتظامیہ آٹے چینی کی رعایتی دستیابی یقینی بنا رہی ہے‘ حکام

اسلام آباد(نیوز رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم کی ہدایت پر آئی سی ٹی انتظامیہ رعایتی قیمتوں پر آٹے اور چینی کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ رمضان بازاروں میں آٹا400روپے کا دس کلو جبکہ چینی 75 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے ای الیون‘ جی نائن‘ جی سیون‘ بھارہ کہو اور بھنڈر سٹاپ پر سٹال قائم کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں 21اپریل سے لاگو ہیں۔ اسکے علاوہ ہر رمضان بازار میں ڈی سی ریٹس سے18فیصد کم قیمتوں پر13اشیائے ضروریہ کیساتھ مناسب قیمت کے اسٹال موجود ہیں۔ مزید یہ کہ انتظامیہ کی طرف سے فیئر پرائس کے 61 اسٹالز قائم کئے گئے ہیں جہاں سبسڈی والے نرخوں پر آٹا دستیاب ہے۔ آٹا اور چینی کی بلاتعطل فراہمی اور ذخیرہ اندوزوں سے نمٹنے کیلئے آئی سی ٹی انتظامیہ کے افسران آٹا چینی کے سپلائی ڈپوز پر 24گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے ازخود کچھ بازاروں کا ذاتی طور پر دورہ بھی کیا۔ ڈی سی اسلام آباد اور آئی سی ٹی انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید