• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں ایک گرفتار

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگا ر)ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیامسافر ابرار احمد فلائٹ نمبر PF-784 کے ذریعے ورک ویزے پر ساوتھ افریقہ جا رہا تھامسافر کا تعلق جہلم سے ہےامیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافر کے پاسپورٹ پر ساؤتھ افریقہ کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔مسافر کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید