• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ لیبر کی روک تھام کیلئے کھنہ پل وگردونواح میں صنعتی و تجارتی اداروں کا تفصیلی معائنہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ڈائریکٹوریٹ آف لیبر ویلفیئر راولپنڈی نے چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لیے انکوائری کی بنیاد پر کھنہ پل اور اس کے گردونواح میں واقع مختلف صنعتی و تجارتی اداروں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انسپکشن ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر راولپنڈی غلام شبیر کلہار نے کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر سعید حیدر خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورانِ معائنہ متعدد ایسے صنعتی و تجارتی ادارے سامنے آئے جہاں 15 سال سے کم عمر بچے کام کرتے ہوئے پائے گئے جو کہ چائلڈ لیبر قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انکوائری مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق متعلقہ اداروں کے مالکان کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی اور متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید